اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اعلان: آرٹیکل 243 سے متعلق مسودہ سامنے آنے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 243 سے متعلق مجوزہ ترمیم کا مسودہ سامنے آنے سے قبل تحریک انصاف کسی قسم کی بات چیت یا رائے نہیں دے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرٹیکل 243 کا تعلق مسلح افواج سے ہے، اور ماضی میں بھی اس سے متعلق ترامیم لائی جاچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں کوئی بھی ترمیم اتفاقِ رائے سے ہونی چاہیے، یہ درست نہیں کہ اکثریت کے زور پر جو چاہیں فیصلے کر لیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین پوری قوم کا مشترکہ معاہدہ اور دستاویز ہے، اس میں ایسی ترامیم نہیں ہونی چاہئیں جو کسی ایک فریق کے مفاد میں ہوں۔ بیرسٹر گوہر نے این ایف سی ایوارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں گارنٹی دی گئی تھی کہ صوبوں کا حصہ کم نہیں کیا جائے گا، اور یہ کہ وفاق کو مضبوط کرنا ہی اس کا مقصد تھا، کمزور نہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی کا کوئی اختیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو بھی بل یا آئینی ترمیم لائے گی، تحریک انصاف اسے مکمل طور پر مسترد کرے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button