اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات جاری کردیں

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت طلب کی ہے۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد صدرِ پاکستان اور ان سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں کئی اہم نکات شامل ہیں، جن میں:

آئینی عدالت کا قیام

ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی

ججوں کے تبادلے کا اختیار

این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ

آرٹیکل 243 میں ترامیم

تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی

الیکشن کمیشن کی تقرری کے تعطل کا خاتمہ

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی کی پالیسی پر حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button