اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

شاہ ریز اور شیر شاہ گرفتار، علیمہ خان کا مؤقف: جتنا دباؤ ڈال لیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دو بیٹے، شاہ ریز خان اور شیر شاہ خان، کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار ملزم شاہ ریز خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے عدالت سے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم جج منظر علی گل نے دلائل سننے کے بعد 8 روزہ ریمانڈ کی منظوری دی۔ شاہ ریز خان اب تفتیش کے لیے پولیس کی تحویل میں ہیں۔

بیٹوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ان پر اور ان کے خاندان پر کتنا ہی دباؤ ڈال لیا جائے، وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ چاہتے ہیں کہ ہم عمران خان کا پیغام عوام تک نہ پہنچائیں، لیکن ہم پہلے ہی فیصلہ کر چکے ہیں کہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔”

علیمہ خان نے مزید کہا کہ اُن کے والدین نے پاکستان کے قیام کے وقت جو قربانیاں دیں، اُن کے قصے انہوں نے بچپن سے سنے، اور اب ان کے لیے اعزاز ہے کہ وہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں خود بھی حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کل جو لوگ عمران خان کی ضمانتوں پر خوش ہو رہے تھے، آج ان کے بچوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حتیٰ کہ چھوٹے بچوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button