اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 513 پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,62,144 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار میں 100 انڈیکس کی نچلی سطح 1,61,892 اور بلند ترین سطح 1,62,844 پوائنٹس رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,61,631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے امکانات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔






