اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانیہ میں برف باری اور شدید سردی کی پیش گوئی

لندن:
برطانیہ کے مختلف مقامات پر برف باری کی پیش گوئی کے ساتھ درجۂ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 10 سے 13 نومبر کے دوران تین مختلف خطوں میں برف باری کے باعث موسم میں غیر معمولی سردی دیکھی جا سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں برف باری متوقع ہے، جبکہ شمالی انگلینڈ میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں اور ویلز میں درجۂ حرارت صفر سے نیچے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ مشرقی انگلینڈ میں درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

کچھ علاقوں میں درجۂ حرارت 1 ڈگری یا منفی تک بھی گر سکتا ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسمی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہریوں، خصوصاً مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ برف باری کے دوران سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button