اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانیہ: ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی — 9 کی حالت تشویشناک

برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو مقامی وقت شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ ٹرین میں سوار متعدد مسافروں کو بعد ازاں لندن جانے والی بسوں میں منتقل کر دیا گیا۔

کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو "بڑا حادثہ” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق، اس نے ایک شخص کو دیکھا جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا: “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو!” — اس کے فوراً بعد ایک اور شخص کو زمین پر گرا ہوا دیکھا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر چکی ہیں۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ “انتہائی افسوسناک اور پریشان کن” ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم حملے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button