اہم خبریںدنیا

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی عاجزی، بزرگ خاتون کو احتراماً راستہ دے کر مثال قائم کر دی

دبئی (نیوز ڈیسک) — متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی عاجزی اور احترامِ انسانیت کی ایک خوبصورت مثال قائم کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنے محافظوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں موجود ہیں، اسی دوران ایک بزرگ خاتون اچانک ان کے سامنے آ جاتی ہیں۔

محافظ جب بزرگ خاتون کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو شیخ محمد بن راشد خود آگے بڑھتے ہیں، محافظوں کو پیچھے ہٹنے کا اشارہ کرتے ہیں اور خاتون کو احتراماً راستہ دینے کے لیے رُک جاتے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ صارفین کی بڑی تعداد نے دبئی کے حکمران کے اس عمل کو عاجزی، احترام اور شرافت کی بہترین مثال قرار دیا۔

متعدد صارفین نے لکھا کہ "اقتدار کے عروج پر ہوتے ہوئے بھی شیخ محمد بن راشد المکتوم کا یہ رویّہ بتاتا ہے کہ عظمت انسانیت میں ہے، عہدے میں نہیں۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button