اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ تشکیل، 10 وزراء اور 3 مشیر شامل

پشاور (نیوز ڈیسک) — خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے جس میں 10 وزراء اور 3 مشیر شامل ہیں۔ کابینہ کے ارکان آج سہ پہر تین بجے گورنر ہاؤس پشاور میں حلف اٹھائیں گے۔

نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند، آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ کابینہ میں ایک معاونِ خصوصی کی تقرری بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button