اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

نومبر کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — نومبر کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی کے اثرات نئی قیمتوں کی سمری میں شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل پر غور کر رہی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ یکم نومبر کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جو 15 نومبر تک کے لیے نافذالعمل ہوں گی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button