اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،ایک اقدام جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل رہنما ایپ "دلیل المصلی” متعارف کرا دی ہے۔

سعودی ادارہ امورِ حرمین شریفین کے مطابق یہ ایپ حرمین شریفین آنے والے زائرین کو عبادات اور مذہبی امور میں مکمل رہنمائی فراہم کرے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے زائرین کو نمازوں کے اوقات، ائمہ و مؤذنین کا تعارف، قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطباتِ جمعہ، اور درس و بیانات تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ مسنون اذکار اور اعتکاف کے حوالے سے مکمل رہنمائی بھی شامل کی گئی ہے۔

ایپ میں ڈیجیٹل واچ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جو ایک نماز سے دوسری نماز کے درمیان وقت کی درست نشاندہی کرتی ہے۔

"دلیل المصلی” ایپ کو اردو، عربی، انگریزی، ترکی، فرانسیسی، ملاوی اور انڈونیشیائی زبانوں میں پیش کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے زائرین آسانی سے استفادہ کر سکیں۔

مزید سہولت کے لیے حرمین شریفین کے مختلف مقامات پر کیو آر کوڈز نصب کیے گئے ہیں جنہیں اسکین کر کے زائرین اپنے موبائل فون پر ایپ تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button