اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

ترکیہ کی درخواست: پاکستان نے افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی وفد آج واپس آ رہا تھا، لیکن ترکی کے حکام نے رکنے کی درخواست کی جس پر وفد نے استنبول میں قیام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی رابطوں کے بعد مذاکرات دوبارہ بحال کیے جا رہے ہیں اور ترکی یہ چاہتا ہے کہ اس کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات مثبت نتائج لائیں۔

پاکستانی وفد کا موقف برقرار ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابل تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے اور پاکستانی سرزمین کے خلاف افغان علاقے استعمال نہ ہوں۔ مذاکرات میں وہی حکام شریک ہوں گے جو پہلے مذاکرات میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں اور سیز فائر میں توسیع بھی کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ استنبول میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، تاہم اب مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button