اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ جاری، ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان میں مقابلہ

خبر:
پشاور: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہو رہی ہے، جہاں رکنِ اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ ضمنی انتخاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو ریٹرننگ افسر (آر او) مقرر کیا گیا ہے۔
انتخاب میں ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد 145 ہے، جب کہ سینیٹ کی خالی نشست جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔
اسمبلی میں اس وقت حکومتی اراکین کی تعداد 92 اور اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button