اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر جاری، محکمہ موسمیات نے بارش کے امکانات مسترد کر دیے

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لپیٹ جاری ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے ہلکی ہواؤں کی بدولت گرمی میں کچھ کمی کا عندیہ دیا ہے جس سے شہریوں کو کچھ راحت محسوس ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز تک بارش کے امکانات بھی نہیں ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کا یہ سلسلہ برقرار رہنے کی صورت میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی زیادہ پئیں اور خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں تاکہ گرمی کے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

لاہور میں چلنے والی ہلکی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کچھ حد تک کم کیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اب بھی ضروری ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button