سیول: امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات جنوبی کوریا میں چند گھنٹوں بعد متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو "بہترین” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی کوریا نے امریکا کو 350 ارب ڈالر کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ ادائیگی امریکی ٹیرف میں کمی کے بدلے طے پائی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جنوبی کوریا اب امریکا سے تیل اور گیس کی بڑی مقدار میں خریداری کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
امریکی صدر نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی منظوری دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کا فوجی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی یہ ملاقات خطے میں طاقت کے توازن اور عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔






