600 کارکنان ہلاک ہونے کا دعویٰ کرنے والے ذرا لاشیں تو دکھادیں ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹی ایل پی واقعے پر موقف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹی ایل پی واقعے پر موقف:
لاشوں کا دعویٰ: مریم نواز نے کہا کہ ٹی ایل پی کے 600 کارکن ہلاک ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
“اگر واقعی اتنے لوگ مارے گئے تو لاشیں کہاں ہیں؟ ویڈیوز کہاں ہیں؟ ثبوت پیش کریں۔”
مذہب کے نام پر تشدد ناقابل قبول:
مذہبی جماعتوں کو سیاست کرنے کا حق ہے، مگر مذہب کے نام پر تشدد، راستے بند کرنا، املاک جلانا یا ہتھیار اٹھانا قبول نہیں۔
ٹی ایل پی کے دفاتر سے برآمد اسلحہ:
“دفاتر سے کیش اور اتنا اسلحہ برآمد ہوا جو ریاست کے پاس بھی نہیں، یہ ریاست کے خلاف استعمال کے لیے تھا۔”
عوام کی جان و مال کی حفاظت:
حکومت نے ہر ممکن صبر و تحمل دکھایا، مگر جب ریاست اور عوام کی جان خطرے میں آئی تو کارروائی ناگزیر تھی۔
علما اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل:
علما کو عوام کو فتنہ اور تشدد سے دور رکھنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
مزید اقدامات:
پنجاب کے 65 ہزار اماموں کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا گیا، مستقبل میں بڑھایا جا سکتا ہے۔
لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبات کے لیے استعمال ہوں۔
اہم پیغام:
“دین کی آڑ میں مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں۔ مجرم چاہے مرد ہو یا عورت، سزا کے لیے قانون کا سامنا کرے گا۔”






