اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد,شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں،پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

کراچی میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 20 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں یا تجدید کروائیں، کیونکہ آئندہ کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں خصوصی مہم تیز کر دی گئی ہے۔

پیر محمد شاہ نے بتایا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں موٹر سائیکل سوار بغیر لائسنس سڑکوں پر نکلتے ہیں، جس کے باعث حادثات میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ اب ایسے تمام افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لیے اسپیڈ لمٹ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، اور اس حد سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کو اوور اسپیڈنگ کے چالان کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہر میں نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے جدید "فیس لیس ای چالان سسٹم” متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت خلاف ورزیاں خودکار طریقے سے ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے پہلے ہی دن صرف چھ گھنٹوں میں 2 ہزار 662 چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق:

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1,535 چالان،

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 چالان،

اوور اسپیڈنگ پر 419 چالان،

ریڈ سگنل توڑنے پر 166 چالان،

اور لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان جاری کیے گئے۔

پیر محمد شاہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ شہر میں نظم و ضبط برقرار رہے اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button