اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی حد عبور کر گیا

کراچی (بزنس رپورٹر) —
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا، اور ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں ہی 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 163,359 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ مارکیٹ میں 22 ارب 63 کروڑ 88 لاکھ 16 ہزار 420 روپے مالیت کے 36 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار 70 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آج کی تیزی حکومتی معاشی پالیسیوں، بہتر کاروباری اعتماد اور مالیاتی استحکام کے اشاروں کا نتیجہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا رجحان دوبارہ مارکیٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں ایک پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قدر 281 روپے پر آ گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button