اہم خبریںسائنس ٹیکنالوجی

2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا؟ پتا چل گیا

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو رونما ہوگا، جو ایک اہم فلکیاتی واقعہ ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو رات 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، جب کہ یہ 22 ستمبر کو رات 12 بج کر 42 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔ گرہن کا اختتام رات 2 بج کر 54 منٹ پر متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سورج گرہن دنیا کے کچھ مخصوص حصوں میں دیکھا جا سکے گا، تاہم پاکستان میں اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اس وقت ملک میں رات ہوگی اور سورج افق سے نیچے ہوگا۔

سورج گرہن کیا ہوتا ہے؟

سورج گرہن ایک قدرتی فلکیاتی مظہر ہے جو اس وقت رونما ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں سورج کی روشنی زمین تک مکمل طور پر نہیں پہنچ پاتی۔ اس دوران دن کے وقت کچھ علاقوں میں اندھیرا چھا جاتا ہے اور سورج جزوی یا مکمل طور پر نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔

چند روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا تھا، جسے عوام نے بڑے شوق سے دیکھا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کے مناظر وائرل ہوئے تھے۔

ماہرین کی ہدایت:

جن علاقوں میں سورج گرہن نظر آئے گا، وہاں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔

سورج گرہن کو بغیر کسی مخصوص چشمے کے براہِ راست دیکھنا آنکھوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button