اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار کی سطح سے نیچے گر گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) — پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مندی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں منفی رجحان کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس میں 1432 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 1,61,871 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی، اور مسلسل گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسہ کم ہو کر 281 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button