بانکوک / فلومپین:
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا، جس پر دستخط دونوں ممالک کے سربراہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں کیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ تاریخی معاہدہ طویل فوجی تناؤ کو ختم کرے گا اور لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے۔ میں دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں۔”
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ "تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رک گئی، دونوں فریق کشیدگی ختم کرنے پر راضی ہیں، اور کمبوڈیا کے 18 جنگی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ لائیشیا امن معاہدے کی نگرانی کرے گا۔”
انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے بھی کہا کہ "پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جلد بند ہوئی، میں جنگیں روکنا پسند کرتا ہوں، اور 8 ماہ میں تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں۔”
صدر نے خطے میں امن کے لیے سعودی عرب کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ "پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں۔”
قبل ازیں، ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ وہ زبردست امن معاہدے پر دستخط کے لیے ملائیشیا جا رہے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ یہ معاہدہ ان کے اقدامات سے ممکن ہوا۔






