چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم — جنرل ساحر شمشاد مرزا سبکدوش
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کا عہدہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔
سبکدوش ہونے والے جنرل ساحر شمشاد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات، صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے کیے گئے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
رپورٹس کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تھے، جو 27 نومبر 2025ء کو اپنی مدت ملازمت مکمل کریں گے۔ آئینی ترمیم کے تحت اب کوئی نیا CJCSC نامزد نہیں کیا جائے گا۔
تاریخی طور پر، پہلے CJCSC جنرل محمد شریف تھے جنہیں 1 مارچ 1976ء کو مقرر کیا گیا تھا۔
نیوی سے ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے، جبکہ فضائیہ سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان نے یہ عہدہ سنبھالا تھا۔






