اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں ملزمہ علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی حکومت کے حق میں قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران نوٹ کیا کہ علیمہ خان عدالت کے وارنٹ کے باوجود پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت نے عدم پیشی پر ڈی جی نادرا کو حکم دیا کہ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کیا جائے اور گورنر اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں۔ علاوہ ازیں، عدالت نے علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا حکم جاری کیا۔

جج نے کہا کہ ملزمہ ہر جگہ موجود رہتی ہیں مگر عدالت پیش نہیں ہوتیں، لہذا ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔ مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ادھر، پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور ان کے بھانجے شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔

ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ موجود نہیں، جس پر عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button