اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ملک بھر کے ہزاروں طلبہ کے لیے یہ امتحان 5 اکتوبر 2025 بروز اتوار صبح 10 بجے لیا جائے گا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کو مختلف صوبوں میں مخصوص یونیورسٹیاں کنڈکٹ کریں گی:
🔹 پنجاب: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور
🔹 سندھ: آئی بی اے یونیورسٹی سکھر
🔹 خیبرپختونخوا: خیبر میڈیکل یونیورسٹی
🔹 بلوچستان: یونیورسٹی آف بلوچستان، کوئٹہ
🔹 وفاق، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاض: شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (SZABMU) اسلام آباد
رجسٹریشن شیڈول اور فیس تفصیلات
رجسٹریشن کا آغاز: 8 اگست 2025
آخری تاریخ: 25 اگست 2025
لیٹ فیس کے ساتھ آخری تاریخ: 1 ستمبر 2025
رجسٹریشن فیس (پاکستان): 9,000 روپے
لیٹ فیس کے ساتھ: 13,000 روپے
پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ تمام طلبہ کو بروقت رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ مزید تفصیلات پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ اور متعلقہ یونیورسٹیوں کے پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔






