اسلام آباد: جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم پاکستان کے دورے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، جن میں پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں جبکہ آخری دو میچ قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اہم واپسیوں کے ساتھ چند نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ بابر اعظم اور نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آئے ہیں، جبکہ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ:
کپتان: سلمان علی آغا
کھلاڑی: عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق
ریزرو: فخر زمان، حارث رؤف، سفیان مقیم
دوسری جانب، جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوئیٹزی سیریز سے باہر ہیں۔ ان کی جگہ میتھیو بریٹز اور ٹونی ڈی زورزی کو شامل کیا گیا ہے، اور ڈونوون فریرا ٹیم کی قیادت کریں گے۔






