اہم خبریںتازہ تریندنیا

وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قطری سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت نئی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے قطر کے کردار کو اہم شراکت دار اور بااثر علاقائی ثالث قرار دیتے ہوئے عالمی و علاقائی تنازعات کے حل کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں قطر کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا اقتصادی تعلق خطے میں استحکام اور ترقی کا باعث بنے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button