اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد — محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں بارش جبکہ بیشتر علاقوں میں خشک اور سرد موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع — بشمول دیر، کوہستان اور سوات — میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح، مری اور گلیات میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور نسبتاً سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں — جن میں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان شامل ہیں — میں اسموگ برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ کے مطابق آئندہ دنوں میں اسموگ کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، کیونکہ ملک میں جاری خشک موسمی حالات اسموگ کے پھیلاؤ کے لیے سازگار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی پنجاب کے علاقوں پر اسموگ کی موٹی تہہ چھائی رہنے کا خدشہ ہے، جب کہ بڑے شہروں میں آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسموگ سے بچے، بوڑھے اور بیمار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ آلودہ فضا کے باعث حدِ نگاہ میں کمی اور حادثات کے خدشات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button