کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 947 کی سطح پر آگیا۔
آج کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 636 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی پہنچا تھا، تاہم بعد ازاں کمی دیکھنے میں آئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 553 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔






