اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے حوالے سے کیے گئے فیصلے پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس کے علاوہ، افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر دفاع اجلاس میں اس معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی آف کابینہ (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button