اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

علی امین خود چاہتے تھے وفاق سے حالات خراب ہوں، فیصل کریم کنڈی نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو غیرسیاسی اور غیر سنجیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود وفاق کے ساتھ تعلقات خراب کرنا چاہتے تھے۔

اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ علی امین کبھی گورنر ہاؤس بند کرنے کی بات کرتے تو کبھی بلاول بھٹو کو خیبرپختونخوا میں داخلے سے روکنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔ ان کے جانے پر سب سے زیادہ خوشی خود پی ٹی آئی میں ہے، اور جلد ہی وہ یوم نجات منائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے جرگہ تشکیل دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور تجویز دی کہ وہ پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور ہر ضلع کا دورہ کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے تاکہ قیام امن کے لیے اجتماعی کوشش کی جا سکے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت کو جلد ہی اندازہ ہو جائے گا کہ علی امین گنڈاپور نے کہاں کہاں غلط فیصلے کیے، اور وزیراعلیٰ ان غلطیوں کا ازالہ کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button