اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خواتین کے لیے بڑی خبر: پاکستان میں سونا سستا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

کراچی: مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے پر آ گیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر کمی کے بعد 4235 ڈالر پر آ گیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ کمی امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، عالمی منڈیوں کی غیر یقینی صورتحال اور اقتصادی دباؤ کی وجہ سے دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل قریب میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل ممکن ہے، اس لیے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button