اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسلام آباد: بری امام میں آپریشن، 17 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) – وفاقی دارالحکومت کے علاقے بری امام میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس دوران غیر قانونی رہائشیوں نے مزاحمت کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بھاری نفری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار افراد کے پاس قانونی سفری یا رہائشی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ حکام کے مطابق ان افراد کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر (ڈیپورٹ) کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button