Uncategorized
چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت
چین میں سونے کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسے ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق ایک ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ قسم کا سونا موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبہ ہنان میں دریافت ہونے والے اس سونے کے ذخائر کی مالیت کا تخمینہ 83 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے…تقریباً 300 میٹرک ٹن سونا 2 کلومیٹر کی گہرائی میں پایا گیا ہے، جبکہ مزید ذخائر اس سے زیادہ گہرائی میں ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ کان کنی کی ٹیکنالوجی کے مطابق چینی سونے کے ذخائر کی دریافت سے قبل دنیا میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر دنیا کے جنوبی حصے میں تھے۔ افریقہ، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکہ اور دیگر ممالک میں موجود ہیں۔



