اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عازمین کے لیے بڑی خوشخبری: حج بکنگ سے متعلق اہم اعلان ہوگیا

پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے جمعے کے روز حج بکنگ کی آخری تاریخ میں 5 دن کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی توسیع شدہ ڈیڈ لائن کے مطابق، 22 اکتوبر 2025 تک وزارتِ مذہبی امور سے منظور شدہ حج منظم کمپنیاں اپنی بکنگ مکمل کر سکیں گی۔

60 ہزار میں سے 55,500 نشستیں بُک ہو چکی

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت اس سال 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں، جن میں سے 55 ہزار 500 نشستوں کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے، جب کہ ساڑھے چار ہزار (4,500) نشستیں اب بھی دستیاب ہیں۔

اہم ہدایات برائے عازمین

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو درج ذیل اہم ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے:

صرف منظور شدہ حج کمپنیوں سے رابطہ کریں، جن کی فہرست وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے۔

حج واجبات کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل کے ذریعے متعلقہ کمپنی کے اکاؤنٹ میں کریں۔

حج معاہدے کی تحریری کاپی اور کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی حاصل کریں۔

اپنی بکنگ اور کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ یا پاک حج 2026 موبائل ایپ کے ذریعے ضرور کریں۔

بکنگ کا آغاز کب ہوا؟

پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کا آغاز 19 ستمبر 2025 کو کیا گیا تھا، جو ابتدائی طور پر اکتوبر کے وسط تک جاری رہنا تھی، تاہم عازمین کی سہولت کے پیش نظر اب اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔

گزشتہ سال کا پس منظر

واضح رہے کہ گزشتہ برس پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت ہزاروں عازمین، مکمل رقم جمع کرانے کے باوجود، حج کی سعادت سے محروم رہ گئے تھے۔ اس افسوسناک صورتحال کے بعد حکومت نے اس سال پرائیویٹ حج کوٹہ کو 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا ہے تاکہ نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button