اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

حکومت نے خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجر ین کے تمام کیمپس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

پشاور: وفاقی وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کے 28 کیمپوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کیمپوں کی بندش کے ساتھ ساتھ انہیں دی گئی گاڑیاں اور دیگر سہولیات ضلعی انتظامیہ کو واپس کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمپوں کی بندش کا فیصلہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی خدشات اور غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔

ضلع وار کیمپوں کی تفصیلات

پشاور: 8 کیمپ بند

نوشہرہ: 3 کیمپ

ہنگو: 5 کیمپ

کوہاٹ: 4 کیمپ

مردان: 2 کیمپ

صوابی: 2 کیمپ

بونیر: 1 کیمپ

دیر: 3 کیمپ

پہلے مرحلے میں 10 کیمپوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری

اس سے قبل وزارتِ سیفران نے خیبرپختونخوا میں 10 افغان مہاجر کیمپوں کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جن میں ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں اور مانسہرہ کے کیمپ شامل ہیں۔

مزید بند کیے گئے علاقوں میں:

چارسدہ

مالاکنڈ

ظفر آباد

ڈبارہ

گندی خان خیل

بیزن خیل

خاکی

لچریاں

بریری

اتمانزئی

مُنڈا

زنگل پتائی

پس منظر

حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا عمل تیز کیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ کیمپس کی بندش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ مرحلوں میں مزید کارروائیاں بھی متوقع ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button