اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیرِاعظم نے ہمیں دیوار سے لگا دیا ہے، عمر ایوب کا الزام

راولپنڈی: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ ان پر 11 مقدمات میں فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں انہیں دستاویزات فراہم کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں 25 مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن کے خلاف منظم کارروائی جاری ہے۔

عمر ایوب نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں سے الحاق کر لیا ہے”، جس سے اشارہ اپوزیشن کے بقول حکومتی اتحاد میں شامل مختلف جماعتوں کے درمیان گٹھ جوڑ کی طرف تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ان تمام دباؤ کے باوجود عوامی حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button