کرکٹکھیل

کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف آئندہ شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ان کی جگہ مارنوس لابوشین کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، جن میں پہلا میچ پرتھ میں شیڈول ہے۔

کیمرون گرین کو لو گریڈ سائیڈ انجری کا سامنا ہے، اور بورڈ نے ان کی مکمل صحتیابی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں سیریز میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ مقابلوں کے لیے مکمل فٹ رہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button