اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
خاتون کارکن صنم جاوید کہاں گئیں؟ آئی جی دفتر طلب، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا بڑا ایکشن
پشاور: نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کی گرفتاری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رپورٹ کل تک پیش کی جائے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور انصاف کے تقاضے ہر حال میں مقدم رہیں گے۔ حکومت قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔






