اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا، وجہ کیا بنی؟

واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی خریداری بند کرنے کے بعد چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ

"چین نے جان بوجھ کر امریکی سویابین کی خریداری بند کی ہے، یہ معیشت دشمنی کے مترادف ہے۔”

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے اس رویے کی وجہ سے امریکی کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور اسی بنا پر وہ چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ

"ہم خود اپنا کوکنگ آئل تیار کر سکتے ہیں، چین سے خریداری کی کوئی ضرورت نہیں۔”

ٹرمپ کی اس تازہ حکمت عملی کو امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں ایک اور نیا مرحلہ سمجھا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button