اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ حکم 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران دیا گیا، جہاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 نومبر تک توسیع کر دی۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جبکہ پولیس کی جانب سے بھی ریکارڈ عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا۔
جج امجد علی شاہ نے آئندہ سماعت پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو بھی آئندہ سماعت پر حتمی دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ پولیس کو جیل میں بشریٰ بی بی سے تفتیش مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔






