اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

د ہ ش ت گ ر د ی کے کمین گاہوں کو تباہ کرنے کا اعلان وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے واضح طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ جہاں سے دہشتگردی کی کارروائیاں ہوں گی، ان کمین گاہوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ افغانستان میں وہ مقامات جہاں دہشتگرد ٹریننگ اور اسلحہ حاصل کرتے تھے، انہیں نشانہ بنا کر تباہ کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا: "اب وہاں سے کوئی کارروائی کرنے کے لیے ٹریننگ حاصل نہیں کر سکے گا اور نہ ہی پاکستان میں داخل ہو سکے گا۔ اگر کوئی کمین گاہ بچ گئی ہوگی تو اسے بھی تلاش کرکے تباہ کیا جائے گا۔”

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج نے مل کر یہی پالیسی اختیار کی ہے کہ جہاں سے دہشتگردی ہوگی، وہاں کی کمین گاہوں کو ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کو متعدد بار وارننگ دی گئی تھی اور آخری وارننگ تین ہفتے قبل بنوں حملے کے بعد جاری کی گئی تھی، جس میں واضح کہا گیا تھا کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ۔

رانا ثنااللہ نے کہا: "اس کے بعد فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ اگر دراندازی ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور جب انہوں نے حرکت کی تو اس کا جواب بھرپور دیا گیا ہے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button