اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا۔ 100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 163,842 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی، جس سے انڈیکس 164,589 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں تقریباً 31 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے 1,64,590 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب، ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 281 روپے پر پہنچ گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button