اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیش گوئی کر دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق جمادی الاول کا چاند 21 اکتوبر کو شام 5 بجکر 25 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم 23 اکتوبر جمعرات کی شام اس کے نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 23 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 58 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند کا غروب 6 بجکر 54 منٹ پر متوقع ہے۔ اس وقت چاند کی عمر 48 گھنٹے 57 منٹ ہوگی اور وہ 10.2 درجے کی بلندی پر ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے سے زیادہ ہو تو اس کے نظر آنے کے امکانات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ انہی سائنسی پیمانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگوئی کی گئی ہے کہ جمادی الاول کا چاند 23 اکتوبر کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں واضح طور پر نظر آ سکتا ہے۔

چاند کی رویت کی حتمی تصدیق کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی 23 اکتوبر کو اجلاس منعقد کرے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button