لندن: برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے نئے پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے جن پر بادشاہ چارلس کا شاہی نشان نمایاں ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نئے پاسپورٹس میں بادشاہ چارلس کے شاہی نشان کے ساتھ "ٹیوڈر تاج” شامل ہوگا، جو ان کی بادشاہت کی نمائندگی کرے گا۔
دوسری جانب، ملکہ الزبتھ کے نشان والے پاسپورٹس اپنی میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے، یعنی جو لوگ پرانے پاسپورٹ استعمال کر رہے ہیں وہ ان کی مدت ختم ہونے تک انہیں استعمال کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں 2023 سے پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری کیے جا رہے ہیں، تاہم اب دسمبر سے نئے ڈیزائن کے پاسپورٹس جاری ہوں گے جن میں شاہی نشان بھی شامل ہوگا۔






