اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔

واقعہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پیش آیا جب دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو اسکول کی حدود کے اندر ہی روک لیا۔

200 سے زائد ریکروٹس بحفاظت نکال لیے گئے

ڈی جی پبلک ریلیشنز خیبرپختونخوا کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس ٹریننگ اسکول میں موجود تقریباً 200 پولیس ریکروٹس اور اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اسکول کے تمام بلاکس اور قریبی نادرا آفس کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

13 اہلکار زخمی، اسپتال منتقل

اسپتال ذرائع کے مطابق آپریشن میں 13 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مشترکہ آپریشن، مکمل صفائی

پولیس حکام کے مطابق یہ آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا، جس میں پولیس، ایلیٹ فورس، آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا بچ جانے والے حملہ آور کی تلاش کی جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button