اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ، اعلامیہ آج جاری ہونے کا امکان

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلامیہ آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس بلانے کا فیصلہ تحریک انصاف کی قیادت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا استعفیٰ منظور نہ ہوا تو تحریک انصاف کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی جا سکتی ہے۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ سیاسی منظرنامے میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی اجلاس کی ممکنہ کارروائی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button