اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات مکمل، اسٹاف لیول معاہدے کی جانب ٹھوس پیش رفت

اسلام آباد – پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری دوسرے جائزہ مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں، جن میں اسٹاف لیول معاہدے کی جانب ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے۔ مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کے مشن چیف ایوا پیٹرو وا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والے مذاکرات میں مالیاتی نظم و ضبط، مانیٹری پالیسی، توانائی اصلاحات اور معاشی استحکام سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے اور پالیسی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ باقی رہ جانے والے امور کو بھی حتمی شکل دی جا سکے۔

اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کے دوران کئی معاملات میں اہم پیش رفت ہوئی، جن میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی اپناتے ہوئے مہنگائی کو مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کی کوشش کی گئی، جب کہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو بھی آگے بڑھایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر باقی معاملات پر بھی جلد اتفاق ہو جاتا ہے، تو اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے، جو پاکستان کے لیے مالی امداد کے مزید دروازے کھول سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی معیشت کے استحکام اور بین الاقوامی سطح پر اعتماد کی بحالی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، تاہم چیلنجز اب بھی موجود ہیں جن سے نمٹنے کے لیے مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button