اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ اورکزئی ایجنسی میں 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر کیا گیا، جہاں سخت مقابلے میں 11 بہادر جوان شہید ہو گئے جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سیکنڈ ان کمانڈ میجر بھی شامل ہیں۔

پاک فوج نے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیوں سے ملک کی سلامتی اور امن کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button