اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کہاں کہاں بادل برسیں گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (محکمہ موسمیات) — محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، جبکہ پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جب کہ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی صورتحال

گزشتہ روز آزاد کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش آزاد کشمیر کے مظفرآباد میں ہوئی، جہاں:

مظفرآباد سٹی: 61 ملی میٹر

مظفرآباد ایئرپورٹ: 30 ملی میٹر

کوٹلی: 30 ملی میٹر

راولا کوٹ: 23 ملی میٹر

گڑھی دوپٹہ: 11 ملی میٹر

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں:

شیخوپورہ: 22 ملی میٹر

گجرات: 20 ملی میٹر

سیالکوٹ ایئرپورٹ: 14 ملی میٹر

سیالکوٹ سٹی: 12 ملی میٹر

حافظ آباد: 13 ملی میٹر

منگلا: 12 ملی میٹر

جہلم: 10 ملی میٹر

نارووال: 06 ملی میٹر

ملتان ایئرپورٹ: 04 ملی میٹر

گوجرانوالہ: 02 ملی میٹر

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button