اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ

پشاور – جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ صوبے کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ "وزیراعلیٰ نے صوبے کو برباد کردیا ہے، ان کی پالیسیوں اور اقدامات سے خیبر پختونخوا مسلسل زوال کا شکار ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور کو ایک دن بھی عہدے پر برقرار نہیں رہنا چاہیے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبے کا انتظامی اور معاشی ڈھانچہ تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خیبر پختونخوا میں گورننس سے متعلق سوالات پہلے ہی زیر بحث ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button