اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سخت ٹریفک قوانین نافذ، موٹر سائیکل سوار کو 5 ، گاڑی ڈرائیورز کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم 5 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے جرمانے خاص طور پر سنگین خلاف ورزیوں کے لیے ہیں جن کا مقصد لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کو 5 ہزار روپے، کار اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پبلک سروس اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 15 ہزار جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے لیے جرمانے بھی سخت کیے گئے ہیں، جن میں کار ڈرائیور کو 20 ہزار، پبلک سروس ڈرائیور کو 25 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیور کو 30 ہزار روپے تک جرمانہ شامل ہے۔

لاپرواہی یا غفلت برتنے پر کار ڈرائیور کو 25 ہزار، پبلک سروس اور ہیوی وہیکلز کو بالترتیب 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ پارکنگ کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت جرمانے نافذ کیے گئے ہیں، جن میں فٹ پاتھ پر یا مقررہ حد سے باہر پارکنگ کرنے پر موٹر سائیکل کے لیے 2 ہزار اور دیگر گاڑیوں کے لیے 10 سے 20 ہزار روپے جرمانہ اور 2 ڈیمیرٹ پوائنٹس شامل ہیں۔

یہ نئے قوانین سندھ میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے موثر ثابت ہوں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button